ایشیائی امریکی اور پیسفک آئلینڈر برادری کے لئے جو بائیڈن کے ایجنڈا سے شہہ سرخیاں

نائب صدر جو بائیڈن جانتے ہیں کہ ایشیائی امریکی اور پیسفک آئلینڈر (AAPI) کمیونٹی امریکہ کی کہانی کا بنیادی باب ہے۔ ہر ثقافت اور ہر قوم سے محنتی افراد کو کھینچ نکالنے کی اہلیت نے ہمیشہ ہمارے ملک کو مزید مضبوط کیا ہے۔ بطور نائب صدر اور سینیٹر، جو نے AAPI کمیونٹی کے لئے نڈر، ترقی پسند خیالات کو ٹھوس نتائج میں بدل دیا ہے۔ بطور نائب صدر، جو نے صدر اوباما کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہو کر لینڈ مارک افورڈبل کیر کا قانون پاس کروایا، جس کے ذریعے صدر اوباما اور نائب صدر بائیڈن کے دفتر چھوڑنے تک 2 ملین AAPIs سمیت اضافی 20 ملین افراد کو صحت کا بیمہ فراہم کیا گیا۔ اوباما-بائیڈن کی انتظامیہ نے وفاقی پروگرامز،مختلف ایجنسیوں کے مابین تعاون اور AAPI متعلقین سے رابطے کے ذریعے AAPIs کے طرز زندگی میں بہتری لانے کی خاطر ایشیائی امریکی اور پیسفک آئلینڈرز کے لئے وائٹ ہاؤس کے ابتدائی اقدام کو بھی دوبارہ قیام پزیر کیا۔ اور جو نے ہمارے دوسری جنگ عظیم کے فلپینو امریکی سابق فوجیوں کے لئے عرصے سے تعطل کا شکار تلافی کی ادائیگیوں کی بالآخر فراہمی کے لئے ووٹوں کے حصول میں مدد کی۔

جو کو علم ہے کہ ہم امریکہ کی روح کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمارے ملک کو نفرت اور ناانصافی کے خلاف جنگ کے لئے اخلاقی قیادت اور وائٹ ہاؤس میں متحد ، نہ کہ تفرقہ انگیز، قوت کی ضرورت ہے۔ بطور صدر، جو اپنے زندگی بھر کے عزم کو جاری رکھتے ہوئے یقینی بنائیں گے کہ نسل یا قومیت سے بالاتر ہو کر AAPI کمیونٹی کے ہر رکن کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آیے، اور انہیں امریکی خواب کے حصول کا منصفانہ موقع دیا جائے۔ وہ درج ذیل کام کریں گے:

COVID-19 کے باعث عوامی صحت اور معاشیات کے لئے فیصلہ کن رد عمل تشکیل دیں گے۔ COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہمیں عوامی صحت کے فیصلہ کن رد عمل اور ضرورت مند افراد کو علاج فراہم کرنے کی ضرورت ہے - اس کے علاوہ ایک فیصلہ کن معاشی رد عمل بھی درکار ہے جو AAPI ملازمین، فیملیز اور چھوٹے کاروباروں کو اصل ریلیف فراہم کرے اور کل معیشت کا تحفظ کرے۔ ٹیسٹنگ میں اضافہ کرتے ہوئے جو طبی نگہداشت تک رسائی کو یقینی بنائیں گے؛ وہ یقینی بنائیں گے کہ COVID-19 کی ٹیسٹنگ، علاج اور بالآخر دستیاب ہونے والی ویکسین بیمہ یا ہجرت کی حیثیت سے بالاتر ہو کر سب کے لئے دستیاب ہو؛ ٹیسٹنگ اور علاج کے متعلق نسلی، صنفی اور قومی ڈیٹا اکٹھا کریں گے تا کہ ہم اختلافات کی نشاندہی کر کے ان پر کام کر سکیں؛ اور اوباماکیئر اندراج میں نیا دور کھولیں گے تا کہ بیمہ کی ضرورت رکھنے والے AAPIs اسے حاصل کر سکیں۔ 

وہ لازمی خدمات فراہم کرنے والے AAPI ملازمین کو وائرس سے متاثر ہونے کے خطرے میں کمی لانے کے لئے ضروری حفاظتی سامان مہیا کرتے ہوئے ان کا تحفظ کریں گے؛ ایسے معیارات کا اطلاق اور نفاذ کریں گے جو صف اول میں کام کرنے والے AAPI ملازمین کو محفوظ رکھیں اور ان کے شہری حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں؛ اور AAPI لازمی ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں گے۔ جو تنخواہ کے تحفظ کے پروگرام کے تمام نئے فنڈز کو 50 یا کم ملازمین کے حامل چھوٹے کاروباروں کے لئے مختص کریں گے، چھوٹے کاروباروں کے لئے مزید بڑے قرضوں کی اجازت دیں گے تا کہ وہ ملازمین کو تنخواہیں دے سکیں اور فکسڈ قیمتیں ادا کر کیں، اور ضمانت دیں گے کہ ہر اہل AAPI چھوٹا کاروبار مدد وصول کرے گا۔ اور وہ ہفتہ وار آلات گیر تیار کریں گے جو ظاہر کرے گا کہ کون سے چھوٹے کاروبار قرضوں تک رسائی حاصل کر رہے ہیں، تا کہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی کمیونٹی، اقلیت اور خواتین کی سرپرستی میں چلنے والے کاروبار یا چھوٹے سے چھوٹے کاروبار بھی پروگرام سے محروم نہیں۔ مزید مضبوط، محفوظ اور مؤثر قیام نو کے لئے جو کا آٹھ نکات کا منصوبہ یقینی بناتا ہے کہ ہم صارفین کا اعتماد بحال کرے اور ایسی معیشت کی بنیاد رکھیں دو سب کے لیے کام کرے جو تمام اور خاص کر زیادہ خطرے کے شکار امریکیوں کا تحفظ کریں۔ 

COVID-19 کی وبا پھوٹنے کے بعد سے ہمیں بڑھتی ہوئی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ایشیائی امریکی برادری کو نفرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان نسلی کاروایوں کا خاتمہ لازمی ہے۔ ان کی بنیاد ایک ایسا احساس ہے جو نہ صرف گھناؤنا بلکہ خطرناک حد تک جہالت پر مبنی ہے۔ وہ ہمارے ملک کی نمائندگی نہیں کرتے۔ کسی کو اس کی شکل، آباؤ اجداد کے ملک یا شخصیت کی بنیاد پر ہدف نہیں بنایا جانا چاہیے۔ ایشیائی امریکی افراد کو ہدف بنانے والے نسلی واقعات کے ریلے سمیت س وبا کے ہر عنصر پر کام کرنے کے لئے جو ہمیں فوری طور پر اور سنجیدگی کے ساتھ از حد ضروری قیادت فراہم کریں گے۔ 

AAPI آوازیں اٹھائیں گے اور حکومت میں AAPI کی نمائندگی میں اضافہ کریں گے۔ اوباما بائیڈن انتظامیہ نے تمام سابقہ انتظامیہ کی مشترکہ تعداد سے زائد AAPI ججز تعینات کیے اور عملے کی سینیئر اسامیوں پر AAPI بھرتیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ جو ایسے وفاقی عہدیداران اور ججز نامزد اور تعینات کریں گے جو AAPI افراد سمیت امریکہ کے بقیہ حصے جیسے نظر آتے ہوں۔ وہ AAPIs کے متعلق اوباما-بائیڈن انتظامیہ کے ابتدائی اقدام اور AAPIs کے متعلق صدر کے مشاورتی کمیشن پر بھی کام کریں گے تا کہ یقینی بنایا جائے کہ وفاقی ایجنسیاں وفاقی پروگرامز کی تیاری اور اطلاق میں AAPI برادری کو زیر غور لائیں اور بائیڈن کی انتظامیہ میں AAPI برادری کے رہنماؤں کو نمائندگی حاصل ہو۔ انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ کس طرح مرکزی متعلقین کو ایک میز پر لا کر یقینی بنایا جایے کہ فیصلہ لینے کے عمل میں پالیسیوں کے زریعہ متاثر افراد کی جماعتیں فیصلے کا لازمی حصہ ہیں- وہ  ٹاسک فورس کو مضبوط بناتے ہوئے مقامی ہوائی اور پیسفک آئلینڈر (NHPI) کمیونٹی کے ساتھ بھی یہی کریں گے۔  

سستی نگہداشت کے قانون کا تحفظ اور اس پر کام کریں گے۔ کئی AAPIs کو اکثر زبان اور تہذیب کی رکاوٹوں کا سامنا ہوتا ہے، جس سے طبی نگہداشت تک ان کی رسائی گھٹ جاتی ہے۔ جو کا یقین ہے کہ ہر امریکی  کو افورڈبل اور معیاری طبی نگہداشت تک رسائی حاصل ہونی چاہیے اور وہ تمام افراد کے لئے طبی نگہداشت کے تحفظات کا دفاع کریں گے۔ وہ امریکیوں کو ایک نیا انتخاب دیں گے کہ وہ میڈی کیئر کی طرح عوامی صحت کا بیمہ انتخاب خرید سکیں۔ وہ نسخہ پر دی جانے والی ادویات کی کارپوریشنز کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ اور وہ ذہنی صحت کی مساوات کے قوانین کے نفاذ اور ذہنی صحت کی خدمات کی فنڈنگ میں اضافے کو یقینی بنانے کی کوششوں کو دگنا کر دیں گے۔ جو کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز میں وفاقی سرمایہ کاری دگنی کر دیں گے، جس سے ان AAPI آبادیوں کو اعلی معیار کی طبی نگہداشت ملے گی جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ وہ مریض کے تمام ڈاکٹرز کے درمیان رابطہ قائم کرتے ہوئے اور صحت کے سماجی قطعی عناصر  پر کام کرتے ہوئے دائمی امراض کا شکار AAPI مریضوں کی نگہداشت میں بہتری لائیں گے۔ اور جو تولیدی طبی نگہداشت تک رسائی کو وسعت دیں گے، جس میں مانع حمل ادویات اور انتخاب کے قانونی حق کا تحفظ شامل ہے۔ 

ہمارے طلبہ اور اساتذہ  میں سرمایہ کاری کریں گے۔ AAPI کمیونٹی کے بہت سے والدین اپنے بچے کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے ضروری وسائل اور معاونت تک رسائی نہیں رکھتے۔ جو پیدائش سے 12ہویں گریڈ تک تمام بچوں میں سرمایہ کاری کریں گے تا کہ وہ اپنے زپ کوڈ، والدین کی آمدن، نسل یا معذوری سے بالاتر ہو کر کل کی معیشت میں کامیاب ہونے کے لئے تیار ہوں۔ بطور صدر، جو تمام تین اور چار سالہ بچوں کو اعلی معیار کی یکساں پری کنڈرگارٹن تعلیم فراہم کریں گے۔ وہ ٹائٹل آئی فنڈنگ کو تین گنا کر دیں گے، جو کم آمدن والی فیملیز کے بچوں کی بڑی تعداد کو تعلیم دینے والے اسکولوں کو دی جائے گی۔ اس نئی فنڈنگ کو آغاز میں یہ یقینی بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا کہ ٹائٹل آئی اسکولوں کے اساتذہ کو مناسب تنخواہیں دی جائیں، تین اور چار سالہ بچوں کو پری اسکول تک رسائی حاصل ہو اور ڈسٹرکٹس اپنے تمام اسکولوں میں نصاب تک رسائی فراہم کریں۔ وہ ملک میں معیاری اسکولوں تک رسائی نہ رکھنے والی AAPI کمیونٹیز، دیگر غیر سفید فام کمیونٹیز، اور کم آمدن والی کمیونٹیز کے لئے بہترین اور انتہائی جدید اسکول تعمیر کریں گے؛ کمیونٹی اسکول ماڈل کو وسعت دے کر ہمارے سرکاری اسکولوں کے طلبہ اور والدین کے لئے ضروری معاونت پیش کریں گے؛ ہمارے اسکولوں میں ذہنی صحت کے ماہرین کی تعداد دگنی کر دیں گے؛ اور AAPI طلبہ کو ایذا رسانی سے بچائیں گے۔ وہ غیر سفید فام اساتذہ کو بھرتی کرنے اور ا کے مزید نئے طریقوں کی معاونت کرتے ہوئے اور اساتذہ کی بھرتی اور تیاری کے عمل کے دوران ایشیائی امریکی اور مقامی امریکی پیسفک آئلینڈر کو خدمات دینے والے اداروں (AANAPISIs) سمیت اقلیتوں کو خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے اساتذہ کے تنوع میں بہتری لائیں گے۔   

ہائی اسکول کے بعد تعلیم میں معاونت کریں گے۔ جو عوامی کالجز اور یونیورسٹیز میں ان تمام AAPI طلبہ کے لئے مفت ٹیوشن فراہم کریں گے جن کی فیملی آمدن $125,000 سے کم ہو۔ وہ AAPI کمیونٹی کے ہر اس محنتی رکن کو بلا قرضہ دو سالہ کمیونٹی کالج یا دیگر اعلی معیار کا تربیتی پروگرام بھی فراہم کریں گے جو کام کی بدلتی فطرت کے ساتھ چلنے کے لئے تعلیم کے حصول اور اپنے ہنر میں بہتری کا خواہش مند ہو۔ وہ پیل گرانٹس کی زیادہ سے زیادہ قدر کو بھی دگنا کر دیں گے، جس سے ان متوسط طبقے کے AAPIs کی تعداد بڑھ جائے گی جو پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں، اور پیل کے لئے پہلے سے اہل افراد کے  وہ برادری کے کسی محنتی فرد کو کام کی بدلتی نوعیت کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو سیکھنے اور ان میں بہتری لانے کے لیے بغیر قرض کے بغیر دو سال کے کمیونٹی کالج یا دیگر اعلی معیار کا تربیتی پروگرام بھی فراہم کرے گا۔

وہ پیل گرانٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت کو بھی دوگنا کرے گا ، اس پروگرام میں حصہ لینے والے متوسط ​​طبقے کے اے اے پی آئی کی تعداد میں اضافہ کرے گا اور پہلے سے ہی اہل افراد کے لئے گرانٹ ویلیو میں اضافہ کرے گا جو پیل میں اہل ہیں۔ اور ، وہ آج کے انکم پر مبنی ادائیگی پروگرام کی سخاوت کو آسان بنانے اور بڑھاتے ہوئے انڈرگریجویٹ وفاقی طلباء قرضوں پر ادائیگیوں کو آدھا کردے گا۔ مزید براں، وہ $125,000 تک کمانے والے قرض یافتہ افراد کے لئے دو اور چار سالہ سرکاری کالجز سے لیا جانے والا طلبہ  کی ٹیوشن سے متعلقہ تمام وفاقی قرضہ معاف کر دیں گے، جس میں اقلیتوں کو خدمات فراہم کرنے والے وفاقی ادارے شامل ہوں گے۔  جو AANAPISIs سمیت اقلیتوں کو خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو درپیش فنڈنگ میں تفریق ختم کرنے کے لئے اقدامات بھی لیں گے، تا کہ ریاست ہائے متحدہ ان کی منفرد خوبیوں سے فیض یاب ہو سکے۔ 

نفرت انگیز جرائم میں اضافے کے خلاف کام کریں گے۔ سکھ، ہندو اور مسلم امریکیوں سمیت کئی AAPIs نے گروسری اسٹورز سے لے کر جائے ملازمت تک اور اپنی کمیونٹی میں رہتے ہوئے بھی مسلسل تفریق اور نفرت کا سامنا کیا ہے، جسے ٹرمپ کے خطرناک مؤقف اور نفرت کے شعلوں کو ہوا دینے سے مزید تقویت ملی ہے۔ جب چند افراد کے حقوق اور آزادی خطرے میں پڑ جائیں، تو ہم سب خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔ اوباما-بائیڈن انتظامیہ نے محکمۂ انصاف کے نفرت انگیز جرائم کی اطلاعات کے زمروں میں "اینٹی سکھ" اور "اینٹی ہندو" شامل کیا ہے، انتظامیہ نے AAPI کے خلاف ایذا رسانی کا مقابلہ کرنے کے لئے وسائل بھی فراہم کیے ہیں اور مقامی قیادت کے ساتھ کام کیا ہے۔ جو نے واضح کیا کہ اس ملک میں نفرت کی کوئی آماجگاہ نہیں ہے۔ اور ان کا محکمۂ انصاف نفرت انگیز جرائم کے خاتمے کو ترجیح دے گا۔   

ہماری گن/اسلحہ کے ذریعے تشدد کی وبا کا خاتمہ کریں گے۔  جو نے دو مرتبہ قومی رائفل اسوسی ایشن (NRA) کے خلاف قومی اسٹیج پر بحث کی اور اسے جیتا۔ بطور صدر وہ NRA کو دوبارہ ہرا دیں گے۔ جو قانونی، عام سمجھ بوجھ والی پستول کے تحفظ کی پالیسیوں کے لئے کوشش کریں گے۔ وہ پستول کے صنعت کاروں کو جوابدہ ٹھہراتے ہوئے؛ حملہ آور اسلحہ اور زیادہ گنجائش کی میگزینوں کی صنعت کاری اور فروخت پر پابندی سمیت ہماری سڑکوں سے جنگی اسلحے کا خاتمہ کرتے ہوئے؛ اور  پستولوں کی تمام فروخت کے لئے پس منظر کی جانچ اور پس منظر کی جانچ کے وفاقی نظام کی خرابیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے پستولوں کو خطرناک افراد کے پاس جانے سے روکتے ہوئے ہماری فیملیز، اسکولوں اور کمیونٹیز کا تحفظ کریں گے۔

ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ہمارے سیارے کی حفاظت کریں گے۔ ماحولیاتی بحران مسلسل AAPI کمیونٹی اور خاص کر NHPI کمیونٹی کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہے۔ ممکن ہے کہ فوری کاروائی کے بغیر 2030 تک چند جزیرے رہائش کے قابل نہ رہیں۔ اس کے علاوہ AAPIs کی سب سے زیادہ شرح کی حامل دو ریاستیں، یعنی ہوائی اور کیلیفورنیا ماحولیاتی آلودگی کے خطرات کے سامنے کمزور ہیں۔ جو کافی عرصے سے ماحولیاتی تبدیلی کی وسعت کو سمجھتے ہیں اور ہمارے لئے اس پر کام کرنا اخلاقی اور معاشی طور پر اشد ضروری ہے۔ جو کا منصوبہ ہماری کمیونٹیز کے تحفظ کے لئے ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی کا مقابلہ کرے گا۔ وہ پہلے دن ہی پیس معاہدے کا دوبارہ حصہ بن جائیں گے اور پھر باقی دنیا کو ان کے ماحول سے کیے گئے وعدے پورے کرنے پر اکسائیں گے۔ اپنے ملک میں وہ یقینی بنائیں گے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی سے متاثرہ کمیونٹیز  ان کے صاف معیشت کے انقلاب سے سب سے پہلے فیض یاب ہوں۔ وہ ریاست ہائے متحدہ کو 2050 تک 100 فیصد صاف توانائی کی معیشت کے حصول اور کل صفر اخراجات کے حصول کے لئے آگے بڑھائیں گے۔ جو کا منصوبہ ریاست ہائے متحدہ میں 10 ملین اچھی تنخواہ والی ملازمتیں تیار کرے گا اور آلودگی پھیلانے والوں کو جوابدہ ٹھہرائے گا۔ وہ کام کرتے ہوئے یقینی بنائیں گے کہ AAPI کمیونٹی کے ہر فرد کو پینے کے صاف پانی، صاف ہوا اور آلودہ مادوں سے پاک ماحول تک رسائی حاصل ہو۔ اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو پر خرچ ہونے والے ہر ڈالر کو بدلتے ماحول کے انسداد، کمی اور اسے سہارنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ 

مہاجرین کی قوم کے طور پر ہماری اقدار کا تحفظ کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی حیثیت پر ہماری اقدار اور ہماری تاریخ پر بے گام حملہ برپا کیا ہے۔ یہ غلط ہے اور جو کے صدر بنتے ہی یہ رکے گا۔ جو پہلے دن ہی ٹرمپ کا "مسلم بین" اٹھا دیں گے اور ان نقصان دہ پناہ گزین پالیسیوں کو پلٹا دیں گے جو ہماری حدود پر کشمکش اور رفاہی بحران کا باعث بن رہی ہیں۔ جو فوری طور پر کانگریس کے ساتھ کام شروع کر کے مہاجرین کی قانونی اصلاح پاس کروانے کا کام شروع کر دیں گے، جو ایشیاء کے 1.7 ملین سمیت تقریباً 11 ملین غیر دستاویز یافتہ مہاجرین کو شہریت کے حصول کا طریقہ کار فراہم کرتے ہوئے اور فیملیز کو اکٹھے رکھنے کو ترجیح بناتے ہوئے ہمارے نظام میں جدت لائے گا۔ 

ہمارے ہجرت کے نظام کے بنیادی اصول کے طور پر وہ فیملی پر مبنی ہجرت کو سپورٹ کریں گے اور فیملی کے اتحاد کی حفاظت کریں گے، جس میں فیملی ویزا بیک لاگ میں کمی شامل ہے۔ وہ کلاں اقتصادی حالات کی بنیاد پر مستقل، کام پر مبنی ہجرت کے لئے بیش کیے جانے والے ویزاز کی تعداد بڑھا دیں گے اور STEM فیلڈز میں PhD پروگرامز کے حالیہ گریجویٹس کی حد سے استثنیٰ دے دیں گے۔ اور وہ بہترین ہنر رکھنے والے اسپیشلٹی ملازمین کے لئے عارضی ویزا کے نظام میں پہلے اصلاحات کو سپورٹ کریں گے، تا کہ تنخواہوں کا تحفظ ہو سکے، اور پھر پیش کردہ ویزاز کی تعداد بڑھا دیں گے اور ملک کی بنیاد پر ملازمت پر مبنی ویزاز پر سے حدود ہٹا دیں گے۔ وہ گرین کارڈ ہولڈرز کے لئے نیچرلائزیشن کا عمل بحال کریں گے اور اس کا دفاع کریں گے۔ اور وہ عالمی پناہ گزینوں کے داخلے کا ہدف 125,000 کرتے ہوئے اس ملک آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد بڑھا دیں گے اور وقت کے ساتھ ساتھ اسے بڑھانے کی کوشش کریں گے تا کہ ہماری ذمہ داری، ہماری اقدار اور بے نظیر عالمی ضرورت کے موافق ہوا جا سکے۔  وہ سالانہ کم از کم 95,000 پناہ گزینوں کے داخلے کے لئے کانگریس کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ جو DACA پروگرام دوبارہ بحال کر کے ڈریمرز کی بے یقینی ختم کریں گے اور ان کی فیملیز کو غیر انسانی علیحدگی سے بچانے کے لئے تمام قانونی اختیارات دریافت کریں گے۔ بطور صدر، جو جائے ملازمت پر چھاپے ختم کریں گے اور دیگر حساس مقامات کو ہجرت کے نفاذ کی کاروائیوں سے بچائیں گے۔ کسی کو ہجرت کے نفاذ کی کاروائی کے خوف سے طبی امداد کی وصولی، یا اسکول پر، ملازمت پر یا جائے عبادت جانے میں ڈر محسوس نہیں ہونا چاہیے۔ 

AAPI کمیونٹیز میں تنظیم کاری اور چھوٹے کاروباروں کی ترقی کو فروغ دیں گے۔ ریاست ہائے متحدہ میں AAPI کی ملکیت میں تقریباً  دو ملین کاروبار موجود ہیں جو ملک بھر میں معاشی ترقی اور مواقع کی فراہمی کی باعث ہیں۔ لیکن ان میں سے اکثر کاروباروں کو فنڈنگ تک رسائی اور لسانی رکاوٹوں جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے جس سے AAPI کمیونٹیز میں چھوٹے کاروباروں کی ترقی پیچیدہ ہو جاتی ہے۔ 2010 میں اوباما-بائیڈن انتظامیہ نے چھوٹے کاروباروں کے کریڈٹ کا ریاستی ابتدائی قدم (SSBCI) تخلیق کیا تا کہ چھوٹے کاروباروں کی معاونت ہو سکے۔ یہ پروگرام چھوٹے کاروباروں کو قرضہ دینے کے ریاستی ابتدائی اقدامات کو فنڈز منتقل کرتا ہے، جس سے SSBCI فنڈز کے ہر $1 بلین کے بدلے $10 بلین نئے قرضے تیار ہوتے ہیں۔ 2025 تک جو پروگرام کو وسعت دیں گے اور اس کی وفاقی فنڈنگ کو $3 بلین تک دگنا کر دیں گے، جس سے تمام بتائے گئے اور خاص کر خواتین اور غیر سفید فام افراد کی ملکیت میں موجود چھوٹے کاروباروں میں نجی سیکٹر کی سرمایہ کاری $30 بلین تک پہنچ جائے گی۔ جو اقلیتوں کی کاروباری ترقی کی ایجنسی کے بجٹ میں بھی اضافہ کریں گے۔ اور وہ ہمارے بڑے شہروں کے باہر نئے کاروباری اسٹارٹ اپس کے لئے ریاستوں کو فنڈنگ میں $5 بلین فراہم کرنے کے لئے مسابقتی گرانٹ پروگرام تشکیل دیں گے۔    

AAPI کمیونٹیز کے لئے لسانی رکاوٹوں کا خاتمہ کریں گے۔ لازمی خدمات اور وسائل کے درمیان لسانی رکاوٹیں محدود انگریزی بولنے والے AAPIs کو اپنی صلاحیت کو پہچاننے اور امریکی خواب کے حصول سے روک سکتی ہیں۔ جو اوباما-بائیڈن انتظامیہ کے کام کو وسعت دیں گے، جس نے یقینی بنایا کہ انگریزی کی محدود صلاحیت رکھنے والے AAPI کمیونٹی کے ارکان کو طبی نگہداشت اور دیگر سرکاری خدمات تک رسائی حاصل ہو۔ مثال کے طور پر انتظامیہ نے چینی، کورین، ویتنامی، برمی، مانگ، خمیر، اور لاؤ زبان میں رابطہ ویڈیوز تیار کیں تا کہ یقینی بنایا جائے کہ ان کمیونٹیز کے ارکان سستی نگہداشت کے قانون کے وظائف اور دائرہ کار سے فیض یاب ہو سکیں۔ جو اپنی ایجنسیوں کو ہدایت دیں گے کہ وہ انگریزی کی محدود صلاحیت رکھنے والوں سمیت AAPI افراد اور فیملیز کے لئے وفاقی پروگرامز تک رسائی بڑھائیں۔ وہ محلوں کے وسائل سنٹرز یا ویلکم سنٹرز بھی قائم کریں گے تا کہ تمام رہائشی نوکریاں تلاش کر سکیں؛ خدمات اور انگریزی زبان سیکھنے کے مواقع تک رسائی لے سکیں؛ اور اسکول کے نظام، طبی نگہداشت کے نظام اور روزمرہ زندگی کے دیگر اہم عناصر کو سمجھ سکیں۔ اور وہ یقینی بنائیں گے کہ سرکاری اسکولوں میں انگریزی زبان سیکھنے میں اتنی معاونت موجود ہو کہ تمام بچے اپنی صلاحیتیں نکھار سکیں۔

ووٹ دینے کے حق کو مضبوط کریں گے۔ انگریز کی محدود صلاحیت رکھنے والے تقریباً 33 فیصد AAPIs کے لئے ووٹنگ کے عمل سے گزرنا ہماری جمہوریت کی اقدار پر مکمل عمل درآمد کے درمیان ایک اہم رکاوٹ ہے۔ اس رکاوٹ کے ساتھ ساتھ ووٹنگ کے حقوق کا قانون ختم کرنے سے AAPI کمیونٹیز سمیٹ غیر سفید فام کمیونٹیز کی جمہوری عمل میں شرکت میں واضح کمی پیدا ہوئی ہے۔ جو ہر امریکی کے ووٹ دینے کے حق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ہماری جمہوریت کو محفوظ کریں گے۔ وہ ووٹنگ کے حقوق کے قانونی کی بحالی سے آغاز کریں گے اور پھر یقینی بنائیں گے کہ محکمۂ انصاف ووٹ کے حق کو دبانے والے ریاستی قوانین کا مقابلہ کرے، وہ خودکار ووٹر رجسٹریشن، اسی دن ووٹر رجسٹریشن اور ووٹ دینے کا حق آسان بنانے والے دیگر اقدامات کو سپورٹ کریں گے۔ وہ سیاسی فائدے کے لئے ڈسٹرکٹس کی حدود سے چھیڑ چھاڑ کو بھی ختم کریں گے اور ہمارے ووٹنگ بوتھز اور ووٹر رولز کو ان غیر ملکی قوتوں سے بچائیں گے جو ہماری جمہوریت کو کمزور کر کے ہمارے انتخابات میں دخل اندازی کرنا چاہتی ہیں۔

مساوی نمائندگی کے حصول کے لئے ڈیٹا کو علیحدہ کریں گے۔ AAPIکمیونٹی کا ڈیٹا اکٹھا کرنا AAPIs کے تنوع اور ضروریات کے خلاف ہے۔ اوباما-بائیڈن انتظامیہ نے AAPIs کے وفاقی ڈیٹا کو علیحدہ کرنے کے لئے بہتری طریقے جاری کیے۔ جو اس کام کو جاری رکھیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ ان کی انتظامیہ متنوع AAPI کمیونٹیز کو درکار ڈھیروں چیلنجز کو تسلیم کرتی ہو اور ان پر کام کرے۔ 

رہائش کے ذریعے AAPI کمیونٹیز میں سرمایہ کاری کریں گے۔ بطور صدر، جو 10 سالوں میں $640 بلین کی سرمایہ کاری کریں گے تا کہ AAPI کمیونٹی کے ہر فرد کو سستی، مستحکم، محفوظ و صحت مند، قابل رسائی، کافی توانائی والی اور مضبوط، اور اچھے اسکولوں کے نزدیک اور ان کی ملازمتوں سے مناسب آمدورفت کے فاصلے پر موجود رہائش تک رسائی حاصل ہو۔  $15,000 تک ایک نیا قابل واپسی قابل پیشگی ٹیکس کریڈٹ تشکیل دیتے ہوئے وہ AAPI کمیونٹیز کو اپنے پہلے گھر خریدنے اور دولت کمانے میں مدد دیں گے اور کم آمدن رکھنے والی مزید فیملیز کی مدت کے لئے کرایہ دار کا ٹیکس کریڈٹ تیار کریں گے۔ جو صارفین کے مالی تحفظ کے بیورو میں ایک نئی پبلک کریڈٹ اطلاعاتی ایجنسی تخلیق کریں گے تا کہ صارفین کو ایسا سرکاری اختیار فراہم کیا جائے جس کا مقصد نسلی امتیاز میں کمی لانا ہو، مثال کے طور پر یہ یقینی بنانے کے ذریعے کہ کریڈٹ اسکورنگ کے لئے استعمال کردہ الگورتھمز پر تفریق کا اثر نہ ہو اور کریڈٹ کے قیام کے لئے ڈیٹا کے غیر روایتی ذرائع، جیسے کرائے کی تاریخ اور یوٹیلیٹی بلز کو قبول کرتے ہوئے۔ وہ رہائشی مارکیٹ میں غریبوں کے خلاف تفریق اور دیگر امتیازی اور غیر منصفانہ اعمال کا خاتمہ کریں گے، جس میں نیا مالک مکان اور کرائے دار کے حقوق کا بل قانونی بنانا شامل ہے، جس سے کرایہ داروں کو گھر خالی کروانے سے بچایا جا سکے گا، کمیونٹی میں دوبارہ سرمایہ کاری کے قانون کو مضبوط اور وسیع کیا جائے گا تا کہ ہماری قومی کے بینکوں اور غیر بینک مالی خدمات کے اداروں کی جانب سے AAPI کمیونٹیز کو خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے، اور اوباما-بائیڈن انتظامیہ کے منصفانہ رہائش کو مثبت وسعت دینے کے اصول کا اطلاق کیا جائے گا۔ وہ $100 بلین سستی رہائش کا فنڈ بھی قائم کریں گے تا کہ سستی رہائش تعمیر اور اپ گریڈ کی جائے اور دس سالوں میں کمیونٹی ڈیولپمنٹ بلاک گرانٹ کے لچکدار فنڈ کو $10 بلین تک وسعت دے کر کمیونٹی ڈیولپمنٹ میں سرمایہ کاری کی جائے۔